Monday January 20, 2025

گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

کراچی : گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے گھر ننھی پری کی پیدائش کے بعد باپ کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سارہ خان نے اپنے شوہر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور سورہ رحمٰن کی آیت جس کا ترجمہ ” اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے” ہے، لکھی۔ مداحوں کی جانب سے فلک شبیر کی اپنی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بیٹی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے فلک شبیر نے کہا تھا ” اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے، شکر الحمد اللہ۔” انہوں نے اپنی بیٹی کا نام الیانا رکھا ہے۔

FOLLOW US