Monday January 20, 2025

اداکار عمرشریف کی طبیعت بگڑ گئی، بیرون ملک روانگی موخر، 48 گھنٹے اہم قرار

کراچی: معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک روانگی موخر کرنا پڑی، ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے۔کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا ہے۔عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا، طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا تاہم عمر شریف کے بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس آج امریکا سے کراچی پہنچ رہی ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی ہیٹرک ، ایک بار پھر عالمی رہنماؤں پر بازی لے گئے

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ، نوکری کا جھانسہ دیا تو احتساب ہونا چاہیے‘ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

FOLLOW US