Tuesday January 21, 2025

شوہر کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی کی پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت، خطاب کے دوران کیا باتیں کیں؟ جانئے

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی بزنس مین راج کندرا کی فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے ایک تقریب سے خطاب کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا نے حال ہی میں وی فور انڈیا کووڈ فنڈرائزر نامی تقریب میں شرکت کی جو راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا کی کسی تقریب میں پہلی شرکت تھی۔ تقریب سے خطاب کے دوران شلپا نے پہلے سانس لینے کی مشقیں کیں اور بعد ازاں منفی خیالات پر قابو پانے سے متعلق گفتگو کی۔

اشرف غنی اپنے ذاتی استعمال کیلئے لگژری گاڑیاں اور جدید ترین ہیلی کاپٹر بھی ساتھ لے گئے

اداکارہ نے تقریب کے شرکا کو مشکل وقت کے دوران یوگا کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا اور ساتھ ہی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننے، سماجی دوری اختیار کرنے اور ویکسین لگوانے پر بھی زور دیا۔ خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔ ایک بھارتی ماڈل نے راج کندرا کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ویب سیریز اور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی لالچ دی گئی تھی جس کے بعد ان سے زبردستی بولڈ سین شوٹ کروائےگئے تھے۔

FOLLOW US