Sunday January 19, 2025

حریم شاہ کی سوئمنگ پول کی نئی ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

انقرہ : ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو نٹ پر سوئمنگ پول کی نئی ویڈیو پوسٹ کر دیں جنہوں نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ 29سالہ ٹک ٹاکر اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے سوئمنگ پول کے پاس ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کیں اور ان کی ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں ، حریم شاہ کی جانب سے اپنے ہنی مون کی تصاویر شیئر کی گئیں جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیں مگر ان کا پراسرار دولہا کون ہے یہ اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ حریم شاہ ترکی کے خوبصورت نظاروں سے اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں اور خوبصورت نظاروں کی ویڈیوز، تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ اس سے پہلے حریم شاہ کی شادی کی خبر نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کیا ، اب لوگ ان کے دولہا کی تلاش میں ہیں جسے اب تک حریم شاہ نے خفیہ رکھا ہوا ہے ۔

نواز اور شہباز شریف میں اختلاف کھل کر سامنے آگئے، چھوٹے بھائی کے انٹرویو پر بڑے میاں کے تین جوابی ٹویٹس، غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

FOLLOW US