Monday January 20, 2025

اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کو فحش فلم بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

ممبئی : اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلم بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل نے گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولیس کے کمشنر ہیمنت نگرلے نے راج کندرا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راج کندرا کے خلاف فروری 2021 میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے پھیلانے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ انہیں مقدمے کا مرکزی ملزم ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا آج کی رات جیل میں ہی گزاریں گے جہاں انہیں پراپرٹی سیل میں رکھا جائے گا۔

300 کیمروں کی مدد سے معلوم کرلیا افغان سفیر کی بیٹی کہاں سے کہاں گئی تھیں

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے پولیس نے ایسے نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے اداکاروں کو مجبور کیا کہ وہ برہنہ مناظر عکسبند کرائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فحش اداکارہ پونم پانڈے نے راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف بمبئی ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ راج کندرا ان کے مواد کو معاہدہ ختم ہوجانے کے بعد غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راج کندرا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

عوام کو منافع خوروں سے بچانے کیلئے چینی کی قیمت 88 روپے 24 پیسے مقرر

FOLLOW US