Sunday January 19, 2025

تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون ہانیہ خان کیخلاف ڈاکٹرعامرلیاقت بھی میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین نے پہلی بار اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ”میں نے اس معاملے پر اس لیے خاموشی اختیار کیے رکھی کہ اللہ تعالیٰ شر کے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اس کا کردار واضح ہو جائے گا۔“ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے اس ویڈیو بیان میں ہانیہ خان کے کچھ ویڈیو کلپ بھی شامل کیے ہیں جن میں وہ گالیاں دے رہی ہوتی ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ”ہانیہ خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور اس دوران کسی بھی صحافی نے یہ پوچھنا گوارہ نہیں کیا کہ بی بی آپ اگر عامر لیاقت حسین سے شادی کا دعویٰ کر رہی ہو تو نکاح نامہ کہاں ہے؟

اور ولی کدھر تھے نکاح کے وقت، کیونکہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔میں نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ سی 295کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور اسے ثمن جاری ہو گئے ہیں جوآج اس تک پہنچ جائیں گے۔“ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ”اب عدالت فیصلہ کرے گی۔ میرا اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا اور نتائج میں پتا چل جائے گا کہ میرا اور ہانیہ کا کوئی تعلق رہا ہے یا نہیں۔ میں نے ہانیہ خان کے والد کو بہت سمجھایا کہ یہ جو باتیں کر رہی ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تاہم اب جو بھی بات ہو گی، عدالت میں ہو گی۔“

FOLLOW US