Thursday January 23, 2025

معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف، بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کریئر کے ابتدائی دنوں میں ان سے بھی جسمانی تعلق کے مطالبات کیے گئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں منیشا لامبا کا کہنا تھا کہ کریئر کے شروع میں انہیں ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ” کئی بار ڈائریکٹرز فون کرکے کہتے تھے کہ ابھی فلم تو فائنل نہیں ہوئی ہے لیکن ہم کھانے پر مل لیتے ہیں، میں ہمیشہ کوشش کرتی تھی کہ ملاقات آفس میں ہو۔” اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی بار براہِ راست ملاقات میں بھی جسمانی تعلق کا مطالبہ کیا جاتا تھا لیکن وہ جان بوجھ کر ایسا ظاہر کرتی تھیں جیسے انہیں بات سمجھ میں ہی نہیں آئی۔

FOLLOW US