Saturday April 27, 2024

گھر کے دروازے کی قیمت ہی لاکھوں میں ہے تو ۔۔ خلیل الرحمن کے گھر میں کیا کیا چیزیں ہیں؟ دیکھیں ان کا عالیشان بنگلہ جو آپ نے بھی نہیں دیکھا ہوگا

خلیل الرحمن قمر پاکستان کے نامور رائٹر، مصنف، اور پروڈیوسر ہیں جو مختلف غیر معمولی ڈرامے لکھنے کے حوالےسے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنے عمدہ کام کے لئے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ غلط بات برداشت نہیں کرتے اور اپنے مخالفین کو دو ٹوک جواب دینے میں ذرا دیر نہیں لگاتے۔ان کے مداحوں نے انہیں اکثر ٹیلی وژن اسکرین پر دیکھا ہے لیکن کیا آپ نے مشہور شاعر اور مصنف خلیل الرحمن قمرکا لائف اسٹائل دیکھا ہے اور کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا گھر کیسا اور وہ کہاں رہائش پذید ہیں۔آج ہم خلیل الرحمن قمر کے بارے میں چند حقائق بتانے جا رہے ہیں جو ان کے چاہنے والے نہیں جانتے ہوں گے۔مشہور لکھاری خلیل الرحمن قمر 16 دسمبر 1961 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اور وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شہر لاہور میں ہی رہائش پذید ہیں۔

وہ لاہور سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔خلیل الرحمن قمر کا تعلق ایک سادہ اور غیرفنکارانہ گھرانے سے ہے۔آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ خلیل الرحمن اپنے کیریئر کے آغاز میں بطور اداکار بھی کام کرچکے ہیں۔اداکار کی حیثیت ان کا پہلا ڈرامہ سیریل دستک اور دروازہ نے ان کے لئے اداکاری میں کام کرنے کے دروازے کھول دیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ مزید ٥ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ان کی شادی سن 1985 میں روبینہ نامی خاتون سے ہوئی۔خلیل الرحمن قمر کا گھر بہت خوبصورت ہے اور انہوں نے 6 سال قبل نیا بنگلہ خریدا تھا۔ ایک ویڈیو میں ان کے گھر دکھایا گیا جس میں چار سے 5 گاڑیاں ایک سرسبز باغیچہ، ٹی وی لاؤنج جہاں وہ اپنا لکھنے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔ٹی وی لاؤنج میں ہی ایک بہت بڑا کتابوں کا شیلف بھی موجود تھا جس میں ڈھیر ساری شعر و شاعری کی کتابیں موجود تھیں۔ ویڈیو میں خلیل الرحمن اپنی بیٹی کا کمرہ بھی دکھاتے ہیں۔خلیل الرحمن قمر اپنے گھر میں موجود کمروں کے دروازوں کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ہر دروازہ سارھے 3 لاکھ تک کا ہے۔ گھر کے ٹور کے دوران وہ اپنی چھوٹی بیٹی سمیت اپنا کمرہ بھی دکھاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خلیل الرحمن قمر کے بیٹوں کی گاڑیاں بھی گھر کے اندر موجود تھیں اور ان کی گاڑی باہر موجود تھی۔

FOLLOW US