Thursday April 25, 2024

ترک اداکار انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت منظور

لاہور:عدالت نےمعروف ترک ڈرامہ سیریل میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار ادار کرنے والے اداکار انگین آلتان کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے ملزم کو ایک ،ایک لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کچہری میں ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر جوڈیشل مجسٹریٹ نوشایہ یوسف نے سماعت کی۔ ملزم کاشف ضمیر نے جعلی نمبر پلیٹ، ریوالونگ لائٹ لگانے اور اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کی دراخواست دائر کر رکھی تھی۔

عدالت کی جانب سے ایک ، ایک لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت کر لی گئی۔ یاد رہے کہ کاشف ضمیر اور انگین آلتان کے مابین کچھ عرصہ قبل برانڈ ایمبسڈر کے حوالے سے معاہدہ طے پایا تھا تاہم کاشف ضمیر مقررہ رقم ادا نہ کرسکے جس پر انگین آلتان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو آن لائن درخواست بھجوائی تھی اور ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

FOLLOW US