Sunday January 19, 2025

ماہرہ خان کا بالآخر محبت کا اعتراف، ممکنہ جیون ساتھی کیساتھ نتھیا گلی پہنچ گئیں

کراچی: ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے طویل چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر کراچی کے کاروباری شخص سلیم کریم کے ساتھ اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے نے مئی 2019ءمیں دعویٰ کیا تھا کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں اور انہوں نے ترکی میں منگنی بھی کر لی ہے۔ تاحال ماہرہ خان یا سلیم کریم کی طرف سے اس معاملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں اداکارہ عائشہ عمر نے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جن میں وہ دیگر دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی میں موجود ہوتی ہیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کو بھی دیکھا گیا اور ان کے متعلق ایک بار پھر افواہیں گردش کرنے لگیں۔

اب ماہرہ خان نے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن میں بتایا ہے کہ ”وہ سلیم کریم کی محبت میں گرفتار ہیں اور اس محبت کی کیفیت کو بیان کرنا مشکل ہے۔“ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ”مجھے نہیں پتا کہ میری کس نیکی کے بدلے میں مجھے سلیم کریم ملے ہیں۔ میں تو اس کی مستحق ہی نہیں تھی۔“اس موقع پر ایچ ایس وائی نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ سلیم کریم کو دیکھ کر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ اس کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ ”انہیں دیکھ کر مجھے ہمسفر ڈرامے کی ایک لائن یاد آتی ہے جو اشعر نے خرد سے کہی تھی کہ ”پتا نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو۔“ واضح رہے کہ سلیم کریم ’سم پیسہ‘ (Simpaisa)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ یہ کراچی کی ”نیٹ ورک کیریئر بلنگ کمپنی‘ ہے، جو آن لائن خریداری کے لیے صارفین کو ادائیگی میں سہولت مہیا کرتی ہے

FOLLOW US