Sunday January 19, 2025

یاسر سُدھر گیا، میرا شک ختم نہیں ہوا کیونکہ ۔۔ اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر پر شک کیوں کرتی ہیں؟ وجہ بتا دی

بیویاں شوہروں پر شک کرتی رہتی ہیں اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، روزانہ ہر گھر میں میاں بیوی کی لڑائی ہی شک کی بنیادوں پر ہوتی ہے اور یہ صرف گھریلو میاں بیوی کی کہانی نہیں ہے بلکہ سیلیبریٹیز کی شادی شدہ زندگی بھی شک میں گھری ہوئی ہے۔اداکارہ و معروف ہوسٹ ندا یاسر اپنے والد کے ساتھ نجی ٹی وی پروگرام میں آئیں جہاں ان سے یاسر نواز اور ان کے متعلق شک کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ندا نے بتایا کہ:” میں یاسر پر بہت زیادہ شک کرتی ہوں، حد سے زیادہ کرتی ہوں، میرا شک قدرتی اور فطری ہے، میں یاسر پر شک کرنا بالکل نہیں چھوڑ سکتی ہوں، مجھ میں بُری عادتیں ہیں اور سب سے بُری یہی عادت ہے کہ میں شک کرنا نہیں چھوڑ سکتی ہوں۔ یاسر کی حرکتیں کسی حد تک ٹھیک ہوگئی ہیں مگر میرا شک کم نہ ہوسکا، مجھے لگتا ہے کہ میرا شک یاسر کی حرکتوں کا مجموعہ ہے، ایک ملا جلا مکسچر ہے۔”ندا نے یہ بھی کہا کہ: ” یاسر کی حرکتیں تو کسی حد تک سدھر گئی ہیں اور ٹھیک بھی ہوگیا ہے، لیکن میرا شک ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے اور نہ میں کبھی اس کو چھوڑ سکتی ہوں۔

FOLLOW US