Sunday January 19, 2025

بے حیائی اور لڑکیوں کا استحصال، ٹک ٹاکر گرل کو 10 سال قید کی سزا

قاہرہ : مصر میں ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے فحاشی پھیلانے، انسانی سمگلنگ اور لڑکیوں کا استحصال کرنے کے مختلف الزامات کے تحت ٹک ٹاکر لڑکی کو 10 سال قید اور 13 ہزار ڈالر کی سزا سنادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حنین حسام ، مودہ الادھم سمیت ان کے تین ساتھیوں پر الزام تھا کہ یہ لوگ مصر میں خاندان اور معاشرتی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ براہ راست نشریات کا لالچ دے کر لڑکیوں کے استحصال میں ملوث ہیں۔

استغاثہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزمان نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے پیسے لے کر ایسی ویڈیوز شائع کیں جن سے بے حیائی اور غیر اخلاقی مواد پھیلا۔ انہوں نے ایک ایسے واٹس ایپ گروپ کے ارکان بھی بڑھانے کی کوشش کی جس پر لڑکیوں کا استحصال ہو رہا تھا۔ عدالت کی جانب سے انسانی سمگلنگ، لڑکیوں کے استحصال اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں حنین حسام کو 10 سال قید اور 13 ہزار امریکی ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں کو چھ چھ سال اور مجموعی طور پر 13 ہزار امریکی ڈالرز کی سزا سنائی گئی ہے۔

FOLLOW US