اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیے گئے بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاوقی کا کہنا ہے کہ ان کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ” صرف یہ حالیہ بیان ہی نہیں تشویشناک بات یہ بھی ہے کہ وزیراعظم خان ماضی قریب میں بھی دیے گئے ایسے ہی بیان اوراُس کے نتیجے میں ہونے والے پُرزور عوامی احتجاج کے باوجود اب بھی ویسا ہی سمجھتے ہیں کہ عورت کا لباس مرد کو لُبھانے کا باعث بنتا ہے۔ سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔”خیال رہے کہ امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ملک میںف ح اش ی اورج ن س ی ز ی ا د ت ی و ں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔ ہمارے ہاں ڈسکوز اور نائٹ کلب نہیں ہی لہٰذا اگر معاشرے میں بے راہ روی بہت بڑھ جائے گی اور نوجوانوں کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کی کوئی جگہ نہ ہو تو اس کے معاشرے کے لیے مضمرات ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو اس سے مرد پر اثر پڑے گا ، جہاں تک جنسی تشدد ہے اس کا تعلق معاشرے سے ہے، جس معاشرے میں لوگ ایسی چیزیں نہیں دیکھتے وہاں اس سے اثر پڑے گا لیکن امریکہ جیسے معاشرے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔