Sunday January 19, 2025

بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی خوبرو بیٹی ’ رابعہ سدھو ‘ شوبز انڈسٹری میں اینٹری مارنے کو تیار ، کیسی دکھتی ہیں ؟ آپ دیکھتے ہی رہ جائیں

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی سیاستدان اور کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اپنے حس مزاح کے باعث منفردشہرت کے مالک ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بننے والی ” کرتار پورراہداری “ میں بھی وہ پیش پیش رہے تاہم اب ان کی خوبصورت بیٹی کی دلکش تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کی لاڈلی ” رابعہ سدھو“ اکثر اوقات اپنے فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر انسٹا گرام پر جاری کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتاہے ۔ بتایا جارہاہے کہ بھارتی سیاستدان کی بیٹی فیشن انڈسٹری کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جلد ہی اینٹری مارنے والی ہیں ۔ رابعہ سدھو پیشے سے فیشن ڈیزائنر ہیں ۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پنجاب کے شہر پٹیالہ سے مکمل کی جس کے بعد انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی پڑھائی سنگ پور اور لندن سے حاصل کی ۔

FOLLOW US