Sunday January 19, 2025

اکشے کمار کو مذاق کرنا مہنگا پڑ گیا، انڈر ٹیکر نے فائٹ کا چیلنج دیدیا

واشنگنٹ:سابق امریکی ریسلرانڈرٹیکر نے بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار کو فائٹ کا چیلنج دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اکشے کمار نے اپنی فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ کی ریلیز کو 25 سال مکمل ہونے پر ایک تصویری پیغام جاری کیا تھا۔ٹویٹ میں چار تصاویر لگائی گئیں تھیں اور کیپشن میں لکھا گیا کہ انڈر ٹیکر کو شکست دینے والے ہاتھ کھڑا کریں،ان میں سے ایک تصویر اکشے کمار کی بھی تھی جس میں انہوں نے اپنا ہاتھ بلند کیا ہوا تھا۔دیگر تصاویر میں بروک لیسنر، رومن رینز اور ٹرپل ایچ کی تصاویریں موجود ہیں . اکشے کمار کے اس ٹوئٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے انڈر ٹیکر نے انھیں فائٹ کا چیلنج دے دیا۔ انڈ رٹیکر کا کہنا ہے کہ ’اب آپ بتائیے کہ دوبارہ حقیقی میچ کے لیے آپ کب تیار ہیں‘۔

FOLLOW US