بالی ووڈ اداکاروں کا سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے خیالات، احساسات کا اظہار کرنا معمولی بات ہے۔ مگر کئی ایسے اداکار بھی ہیں جو کہ کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ کئی اداکاروں نے اس مرض سے لڑتے لڑتے جان دی ہے جبکہ اکثر ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے مداحوں سے اس مرض کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے ( جو کہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ) نے اپنی ایک ویڈیو میں “پیچھے مڑ کر دیکھا” ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کی جانب سے کینسر سروائیور ڈے کے دن اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس پوسٹ میں وہ ” پیچھے مڑ کر دیکھ” رہی ہیں۔46 سالہ اداکارہ سونالی باندرے 2018 میں میٹا اسٹیٹک کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔
اداکارہ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے نیو یارک چلی گئی تھیں تاہم دسمبر 2018 میں وہ علاج کے بعد واپس آگئی تھیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹ میں سونالی باندرے اپنی یادوں کو شئیر کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ “وقت کیسے اڑتا ہے . آج جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو مجھے طاقت نظر آتی ہے ، مجھے کمزوری نظر آتی ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہےمیری کینسر کے بعد کی زندگی کی وضاحت ک “سی” لفظ نہیں کرے گا، آپ کی زندگی وہی ہے جس کا آپ انتخاب کرتے ہو۔جبکہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کینسر سروائیور کے عالمی دن کی مناسبت سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ “آپ کا سفر مشکل سے گزرنے والا ہے لیکن امید کے ساتھ اس سے لڑنے کی کوشش کریں۔”واضح رہے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں، جبکہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ” ہم ساتھ ساتھ ہیں” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔