Sunday January 19, 2025

ہانیہ عامر کی فلسماز وجاہت رؤف کے بیٹے کے ساتھ‘ نامناسب ویڈیو’ پر کڑی تنقید

لاہور(ویب ڈیسک )اداکارہ ہانیہ عامر کی ہدایتکار اور فلسماز وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی،جسے دیکھنے والے صارفین اداکارہ کے انداز پر برہم ہوگئے، جس کے بعد ٹوئٹر پر ہانیہ عامر ٹرینڈ کررہی ہیں،جہاں صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔وائرل ویڈیو میں ہانیہ عاشر اور ان کے چھوٹے بھائی نائل کے ساتھ حسن رحیم کے گانے ” آرزو” کو گاتے ہوئے ڈانس کررہی ہیں، ہانیہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا،صارفین نے ویڈیو کو نامناسب اورف ح اش ی قرار دے دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک بار پھر ہانیہ نے خود کو متنازع بنالیا،

دوسرے صارف نے کہا کہ ہانیہ نے یہ اقدام عوام کی توجہ حاصل کرنے اور ہیڈلائنز میں رہنے کیلئے کیا ہے، باجی ہفتے میں ایک بار ٹرینڈنگ پر نہ آئیں تو احساس کمتری ہوجاتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر لائم لائٹ اور ہیڈ لائنز میں آنا چاہتی تھیں،جس میں وہ کامیاب ہوگئیں،لیکن ہانیہ نے اپنی عزت کھودی،بعض صارفین نے کہا کہ عوام ملالہ یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے رہے تھے،ہانیہ عامر نے توپوں کا رخ اپنی جانب کرلیا،صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں،اس سے قبل بھی اپنی ویڈیوز کے باعث ہانیہ عامر تنقید کی زد میں رہ چکی ہیں۔

FOLLOW US