Sunday January 19, 2025

علیزے شاہ اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی : پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو اپنے نامناسب لباس کی وجہ سے ایک بار پھر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ علیزے شاہ نے Infinix Note 10 Pro کی ان باکسنگ تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ اداکار فیروز خان بھی موجود تھے۔ اداکارہ نے اس تقریب کیلئے ایسے لباس کا انتخاب کیا جو پاکستان کی معاشرتی قدروں سے مطابقت نہیں رکھتا جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ” بندے کو زیادہ شہرت مل جائے تو اپنی اوقات سے باہر ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی تو اپنے تن پر موجود کپڑوں سے بھی باہر کو نکلنے کی کوشش کرتا ہے۔”

انمول لودھی نے علیزے شاہ کے لباس کے بارے میں کہا کہ ” اب یہ بہت زیادہ ہو رہا ہے۔”
وقاص الیاس نے “خبر” دی کہ علیزے شاہ کو اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔
جبار نے لکھا ” مطلب فیم (شہرت) کیلئے کچھ بھی۔”
ایک صارف نے اداکارہ پر ہونے والی تنقید پر لکھا کہ “علیزے شاہ کے علاوہ اور بھی بہت مسئلے ہیں۔”

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے شاہ کا گانا بدنامیاں ریلیز ہوا تھا۔ اس گانے میں بھی اداکارہ کے لباس کا انتخاب ایسا تھا کہ انہیں اس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید برداشت کرنی پڑی تھی۔

FOLLOW US