Thursday January 23, 2025

” 5 سال کے بچے نے آپ کا کیا بگاڑا ہے” اداکار اعجاز اسلم نے ننھے احمد شاہ پر تنقید کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی : اداکار اعجاز اسلم نے پاکستان کے مشہور ترین بچے احمد شاہ پر تنقید کرنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اعجاز اسلم نے ننھے احمد شاہ اور اینکر پرسن وسیم بادامی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔ اس ویڈیو میں وسیم بادامی اور احمد شاہ میچ کے کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو پر وقار شاہد نامی انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا کہ ” سب اچھے لگ رہے تھے، پھر اس چھوٹے بچے پر نظر پڑی ، اب ڈِس لائک کا بٹن ڈھونڈ رہا ہوں۔” احمد شاہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اداکار اعجاز اسلم بھی خاموش نہ رہ سکے اور ناقد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا ” پانچ سالہ بچے سے اتنی نفرت کیوں؟ اس نے آپ کا کیا بگاڑا ہے، دوسروں کے بارے میں اچھا سوچو گے تو آپ کی زندگی خوبصورت ہو جائے گی، اللہ آپ پر رحم کرے۔”

FOLLOW US