Tuesday January 21, 2025

بالی وڈ اداکار سنجے دت نے بھی امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کر لیا سنجے دت پہلے بالی وڈاداکار ہیں جنہوں نے یہ رہائشی ویزہ حاصل کیا ہے

دُبئی: متحدہ عرب امارات نے مملکت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، باہنر ، ٹیلنٹڈ اور قابل افراد کی گنتی بڑھانے کی خاطر خاطر گزشتہ سال گولڈن ویزہ کا اجراء شروع کیا تھا۔ اس کی بدولت ہی افراد کو اقامہ دائمہ ملتا ہے- انہیں اور ان کے اہل خانہ کو غیر معمولی مراعات حاصل ہوتی ہیں۔اس ویزے کا دُنیا بھر میں بہت چرچا ہے، تاہم اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سی اہم شرائط پوری کرنا پڑتی ہیں۔اس وجہ سے اب تک دُنیا بھرمیں سے چند ہزار افراد ہی یہ پانچ یا دس سالہ رہائشی ویزہ حاصل کر پائے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پہلی بار ایک بالی وڈ اداکار سنجے دت بھی امارات یہ گولڈن ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سنجے دت بالی وڈ کے صف اول کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے یہ رہائشی ویزہ حاصل کیا ہے۔

سنجے دت کو گولڈن ویزہ GDRFA-Dubai کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل محمد احمد المری نے خود پیش کیا۔ یو اے ای گولڈن ویزہ حاصل کرنے کی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ جس میں انہوں لکھا ہے ”میں امارات کا گولڈن ویزہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز دُبئی کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل محمداحمد المری کی جانب سے حاصل کرنا اپنے لیے بہت اعزاز سمجھتا ہوں۔“ انہوں نے گولڈن ویزہ کے حصول میں مدد فراہم کرنے پر فلائی دُبئی کے حماد عبید اللہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اماراتی حکومت نے 2019ء میں گولڈن ویزہ رہائشی اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے باعث غیر ملکیوں کو یہاں رہائش اختیار کرنے، ملازمت اور کاروبار کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔ اس ویزہ کے حاصل کرنے والوں کو کسی اماراتی سپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ گولڈن ویزہ پانچ یا دس سال کی مُدت کے لیے جاری کیا جاتا ہے جس کی مُدت میں توسیع بھی کروائی جا سکتی ہے۔

FOLLOW US