Sunday January 19, 2025

ہر کسی کے پسندیدہ سیزن ” منی ہائسٹ “ کے پانچویں سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور : ہر شخص کا پسندیدہ سیزن ” منی ہائسٹ “ اپنے اختتام کی طرف بڑھ چکاہے ، اس کے آخری اور پانچویں سیزن کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ کے سیزن فائیو کا ٹیزر جاری کر دیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ ڈرامے کے سیزن پانچ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے اور یہ اس ڈرامے کا آخری سیزن ہو گا ، پہلا پارٹ تین ستمبر کو ریلیز جائے گا جبکہ دوسر ا پارٹ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔

منی ہائسٹ نے تیزی کے ساتھ عوام میں مقبولیت حاصل کی اور اس کے تھیم سانگ ” بیلا چاﺅ “ نے منفرد ہونے کے باعث اپنی الگ پہنچان بنائی، ڈرامے کے اب تک چار سیزن ریلیز ہو چکے ہیں ، سیزن ون اور ٹو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ تیسرا سیزن 2019 اور چوتھا سیزن 2020 میں جاری کیا گیا ۔ چوتھے سیزن میں حاملہ پولیس افسرآخر کار پروفیسر کا ٹھکانہ ڈھونڈ نکالتی ہے اور اس کے سر پر پہنچ جاتی ہے جہاں چوتھا سیزن اختتام پذیر ہو جاتا ہے جبکہ پروفیسر اپنی ٹیم کو چوری مکمل کرنے کے بعد فرار کرنے کیلئے تیاری شروع کر رہاہوتا ہے ۔منی ہائسٹ نیٹ فلیکس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز میں شامل ہو چکی ہے اور شائقین اس کے آخری سیزن کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

FOLLOW US