Sunday January 19, 2025

ماہرہ خان کی سڑک پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بیچ سڑک ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے یوٹیوبر سارہ اجمل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پروگرام کے آخر میں سڑک پر گاڑی روک کر گانے پر ڈانس کیا جسے وہاں گے گزرنے والے لوگ بھی دیکھتے رہے ۔چھوٹی کار بڑا سٹار نامی شوکی ہوسٹ سارہ اجمل کے ہمراہ ماہرہ خان نے ” اک پل “ پر نہایت خوبصورت انداز میں ٹھمکے لگائے جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ 2019 میں ریلیز کی گئی تھی ، فلم کے مرکزی کردار میں مایا علی اور اداکار شہریار منور ہیں جس میں ماہرہ خان بھی گانے‘ مورا سیاں ‘ کے ذریعے مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

https://youtu.be/9SaXh3GGSMA

FOLLOW US