Thursday May 2, 2024

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ پر جنسی زیادتی کا سنگین الزام لگ گیا ، لڑکی کون ہے ؟ حیران کن خبر

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ ’ کمار ہیج ‘ پر جنسی زیادتی کا سنگین ترین الزام لگ گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ڈاین نگر پولیس سٹیشن میں 30 سالہ بیوٹشن خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیاہے جس میں خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمار نے مجھ سے گزشتہ سال جون میں شادی کا وعدہ کیا تھا ، رپورٹس بتاتی ہیں کہ کمار اور متاثرہ خاتون تقریبا آٹھ سال تک تعلقات میں رہے اور ایک ساتھ رہتے تھے ۔ خاتون کا کہناتھا کہ میں نے کمار کو جسمانی تعلقات رکھنے پر انکار کر دیا تھا لیکن اس نے میرے ساتھ زبردستی کی ۔

FOLLOW US