Sunday January 19, 2025

طلاق یافتہ بالی ووڈ ادکارہ ملائکہ اروڑا نے 47سال کی عمرمیں ماں بننے کی خواہش ظاہرکردی

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی فٹنیس کوئین ملائیکہ اروڑہ ویسے تو اکثر ہی چرچا میں بنی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں سرخیاں تب بن گئیں جب انہوں نے 47 کی عمر میں ایک بیٹی کی ماں بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ملائیکہ (Super Dancer Chapter 4) شو میں بطور جج کام کر رہی ہیں حال ہی میں ملائیکہ نے ذاتی زندگی سے جڑی کچھ باتوں کو لیکر انکشاف کیا ہے۔بالی ووڈ کی فٹنیس کوئین ملائیکہ اروڑہ ویسے تو اکثر ہی چرچا میں بنی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں سرخیاں تب بن گئیں جب انہوں نے 47 کی عمر میں ایک بیٹی کی ماں بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ملائیکہ (Super Dancer Chapter 4) شو میں بطور جج کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے شو کی جج شلپا کی کچھ دنوں کیلئے جگہ لی ہے۔

اس درمیان شو میں ملائیکہ نے اپنے جذبات ظاہر کئے اور بتایا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کی کوئی بیٹی نہیں ہے۔ملائیکہ نے شو کی کنٹیسٹنٹ فلورینا کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد یہ بات کہی۔ فلورینا کو دیکھ کر ملائیکہ اتنی خوش ہو گئیں کہ انہوں نے اسے بانہوں میں بھر لیا اور کہا وہ ہمیشہ سے ایک بیٹی چاہتی تھیں۔ فلورینا سے کہتی ہیں کہ کیا تمہیں اپنے ساتھ گھر لے جاؤں میرا بیٹا ہے، میں ہمیشہ سے کہتی آئی ہوں کہ کاش میری ایک بیٹی بھی ہوتی۔ میرے پاس کئی خوبصورت کپڑے اور سینڈلس ہیں لیکن انہیں پننے والا کوئی نہیں۔ پھر ملائیکہ فلورینا کو گلے لگاتی ہیں اور کس کرتی ہیں۔ کئی موقع پر اس سے پہلے بھی ملائیکہ اہنی یہ خواہش ظاہر کر چکی ہیں

FOLLOW US