Sunday January 19, 2025

یہ میوزک نہیں ہے آپ لوگ سرِعام بے حیائی پھیلارہے ہیں معروف یوٹیوبر نے لائیو پروگرام میں پروگرام اینکر سے بحث،مہمانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور : نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کے مہمانوں کی ڈانس پرفارمنس پر شو میں شریک باسط علی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا جس کے بعد شرکا کے مابین گرما گرم بحث ہوئی جسے چینل کی جانب سے براہ راست نشر کیا گیا۔علاوہ ازیں مارننگ شو میں کامیڈین باسط علی اور دیگر شرکا کے درمیان ہونے والی اس بحث کا ویڈیو کلپ یوٹیوب پر بھی اپلوڈ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈانس پرفارمنس ختم ہونے کے بعد مارننگ شو کی میزبان نبیہا اعجاز نے باسط علی سے سوال کیا کہ سب میوزک پر اتنا انجوائے کررہے تھے تو انہوں نے کیوں نہیں کیا؟ آپ کیوں نہیں آئے؟جس پر باسط علی نے کہا کہ ‘یہ میوزک نہیں ہے آپ لوگ سرِعام بے حیائی پھیلارہے ہیں، مجھے نہیں پتا تھا کہ آپ کے شو کا کیا اینگل ہے، اس طرح سے لڑکے اور لڑکیاں ڈانس کررہے ہیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہے’۔

اس پر مارننگ شو کی میزبان نے کہا کہ ‘ یہ میرا شو ہے، آپ (باسط علی) یہاں آئے ہیں، آپ کومارننگ شوک کا فارمیٹ پتا ہیآپ کو معلوم ہے کہ خواتین بھی آرہی ہیں، گلوکاری ہوگی، گیمز کھیلے جائیں گے تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ بے حیائی ہورہی ہے؟’اس پرباسط علی نے کہا کہ معاشرہ خواتین کو رقص کی اجازت نہیں دیتا، تو اینکر نے ان سے پوچھا کہ کیا معاشرہ انہیں مارننگ شومیں آنے کی اجازت دیتا ہے جس پر باسط علی نے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھے بلایا ہے کامیڈی میں کوئی حرج نہیں، لیکن رقص کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس دوران اینکر کی جانب سے انہیں اپنے الفاظ واپس لینے کا کہا گیا لیکن باسط علی نے اپنے الفاظ واپس نہیں لیے جبکہ مہمان خاتون اور مردوں کی جانب سے بحث کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران شرکا کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ مہمان خاتون اور باسط علی کی جانب سے ایک دوسرے پر طنز کا سلسلہ بھی جاری رہا اور نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر صارفین کی جانب سے باسط علی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر نے اس بحث کو براہ راست نشر کرنے پر چینل کو غلط قرار دیا۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مارننگ شو میں غیراخلاقی اور نامناسب الفاظ نشر کرنے پر نجی نیوز چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔

پیمرا کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 17 مئی 2021 کو نشر کیے گئے مارننگ شو پر نجی ٹی وی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔مزید کہا گیا کہ یہ نوٹس مارننگ شو میں مہمانوں کے مابین تکرار، نامناسب اور غیر اخلاقی الفاظ نشر کرنے اور شو کی میزبان کے غیرذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ رویے پر جاری کیا گیا۔پیمرا نے مذکورہ معاملے پر نجی چینل سے 14 روز میں جواب طلب کیا ہے۔

FOLLOW US