کراچی : معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ متھیرا نے فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش ظاہر کردی۔ متھیرا نے اپنی اس خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں کیا۔ انہوں نے کہا ” میری خواہش ہے کہ ہم فلسطین سے کوئی بچہ گود لے سکیں اور اس کو وہ پیار دے سکیں جو وہ اپنے گھر کی تباہی کی صورت میں کھو چکا ہے۔” انہوں نے اپنے فالورز سے درخواست کی کہ اگر فلسطین سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ کار موجود ہے تو انہیں آگاہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ متھیرا خود ایک بیٹے کی ماں ہیں۔ ان کی کچھ عرصہ پہلے اپنے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی۔