Sunday January 19, 2025

یہ اپنے بیٹے سے صرف 8 سال بڑی ہیں۔۔ بالی ووڈ میں سوتیلی ماں اور ان کے بچوں کے درمیان چونکا دینے والی عمر کا فرق جو آپ کو بھی حیران کر دے گا

بالی ووڈ میں کئی مشہور شخصیات ایسی ہیں جن کی شادیاں ناکام ہوئیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے نئے لائف پارٹنر کے انتخاب کا فیصلہ کیا اور دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن اداکاروں کی پہلی شادی سے جو اولاد ہیں، ان کی عمر میں اور اپنی سوتیلی ماؤں کی عمر میں زیادہ فرق نہیں۔یہاں آج اس پوسٹ میں ہم بالی ووڈ میں موجود سوتیلی ماں اور ان کے بچوں کے درمیان عمر کے حیرت انگیز فرق کے بارے میں بات کریں گے جو آپ کو بھی حیران کر دیں گے۔ 1- کرینہ کپور اور سارہ خان کرینہ کپور خان بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سب ہی جانتے ہیں کہ سیف علی خان نے دو بار شادی کی ہے۔

پہلی بار انہوں نے اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کی جن سے ان کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم ہیں ۔بعد ازاں 16 اکتوبر 2012 کو سیف علی خان نے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی۔اگرچہ کرینہ کپور رشتے میں سارہ علی خان کی سوتیلی ماں ہیں لیکن وہ سارہ سے صرف 15 سال بڑی ہیں۔ 2- ہیما مالینی اور سنی دیول بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالینی جو کہ مقبول لیجنڈری اداکاردھرمیندر کی ‘ڈریم گرل’ اور دوسری اہلیہ ہیں نے پہلی بیوی کی طرز زندگی اور ان کے بچوں کواپنا لیاتھا۔ ہیما دھرمیندر کی دوسری بیوی ہیں ، اور انہوں نے کبھی بھی اپنی پہلی بیوی ، پرکاش گور کو طلاق نہیں دہ۔ سنی اور بوبی دیول پرکاش اور دھرمیندر کے بچے ہیں۔ سنی دیول ہیما مالینی سے صرف 8 برس چھوٹے ہیں۔ 3- سری دیوی اور ارجن کپور ‘سری دیوی’ 90 کی دہائی کی بالی ووڈ کی خوبصورت ، اور کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔معروف بھارتی فلم پروڈیوسر بونی کپور کی پہلی شادی ناکام رہی ، لیکن ان کے دو بچے ، ارجن کپور اور انشولہ کپور ہیں۔ سری دیوی اور ارجن کپور کے درمیان عمر کا فرق صرف اٹھارہ سال کا ہے۔ 4- کرن راؤ اور جنید خان بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ سے سال 2005 میں دوسری شادی کی۔ کرن راؤ سے شادی سے قبل عامر خان کی پہلی اہلیہ سے دو بچے ہیں جنید خان اور ایرا خان۔عامر کے بڑے بیٹے جنید خان کرن راؤ سے تقریباً 20 سال بڑی ہے۔ 5- ترشالا دت اور رچا شرما ترشالا دت سنجے دت اور رچا شرما کی بیٹی ہیں۔ سنجے دت کی موجودہ اہلیہ ، مانایاتا دت ترشالا کی سوتیلی ماں ہیں۔سوتیلی ماں اپنی سوتیلی بیٹی سے صرف 9 سال بڑی ہے۔

FOLLOW US