Sunday January 19, 2025

سلمان خان میرے جوتے اورکپڑے اٹھایا کرتا تھا، جیکی شیروف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)جیکی شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان ان کے کپڑے اور جوتے اٹھایا کرتے تھے۔ 1988کے زمانے کی یادیں شئیرکرتے ہوئے جیکی شیروف نے بتایاکہ مجھے یاد ہے کہ سلمان میرے پاس آتا ۔ میرا کام دیکھتا، میرے کپڑے اور جوتے اٹھائے کھڑا رہتا۔ میں تب ایک ماڈل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرتھا۔ میں نے سلمان کی تصویریں اپنے پروڈیوسر کو دکھائی تھیں۔ ہم شروع سے ہی بہت قریب رہے ہیں۔ اب بھی جب کوئی خاص موقع ہوتو سلمان مجھے ضرور بلاتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت سلمان خان کی فلم رادھے۔یور موسٹ وانٹڈ بھائی کی فلم ریلیز ہورہی ہے۔جس کا خوب چرچا ہے۔

FOLLOW US