لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نے کرکٹرشعیب ملک کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کی والدہ نے شعیب ملک کو دیکھ کر اپنی بیٹی سے پوچھا تھا کہ کیا یہ شادی شدہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دورا ن انکشاف کرتے ہوئے سونیاحسین کا کہناتھا کہ جب شعیب ملک ان کے گھر آئے تو ان کے والدین کو بہت پسند آئے ۔ملاقات کے دوران والدہ ان کو دیکھتی رہیں اور سوال کیا کہ کیا شعیب شادی شدہ ہیں؟سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر اچھے لڑکے کو دیکھ کر پہلا سوال یہی کرتی ہیں کہ یہ شادی شدہ ہے اور چونکہ ان کی والدہ سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں لہٰذا انہیں شعیب اور ثانیہ کی شادی کا علم نہیں تھا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں میسج کرکے کہا شعیب اچھا لڑکا ہے۔