Thursday January 23, 2025

علیزے شاہ کا پہلاگانا ” بد نامیاں“ مداحوں میں بے حد مقبول

لاہور: پاکستان کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دعا نامی لڑکی کا کرادار ادا کرنے والی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ۔ علیزے شاہ کا پہلا ریلیز ہونے والا گانا ”بدنامیاں“ مداحوں میں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔گانے کی شاعر ی عمران رضا کی جانب سے لکھی گئی ہے جبکہ کمپوزنگ ساحر علی بگا نے کی ہے۔ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔

FOLLOW US