Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف، مادھوری دکشت کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارائیں دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دے رہی ہیں۔معروف اداکارہ کترینہ کیف اور مادھوری نے بھی مسلمان مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے آنے والے سال کی بہتری کیلئے دعا کی۔ کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ آپ کے اور آپ کے پیاروں کو عید کی مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ وہ ان سب کی طاقت، صحت اور امن کے لیے دعاگو ہیں جنہیں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔ مادھوری دکشت نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور آنے والے سال کی بہتری کیلئے دعا گو بھی دکھائی دیں۔

FOLLOW US