Tuesday January 21, 2025

فہد مصطفی کے شو سے کروڑوں دلوں پر چھانے والی فبیہا شیرازی نے نوجوانوں کی ” عید خراب“ کر دی، میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے

کراچی : معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی کے پروگرام ”جیتو پاکستان“ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی فبیہا شیرازی کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہیں اور اگر سوشل میڈیا کو دیکھا جائے تو ہر کوئی ان کا نمبر حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان کے کئی افراد فبیہا کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے شو دیکھتے ہیں اور اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ کب سکرین پر آئیں گی۔پیلی رنگ کی شرت پہنے سٹیج پر گھومتی فبیہا جب مسکراتی ہے تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی عوام بھی ان کی خوبصورتی کی قائل ہو گئی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب عید سے پہلے فبیہا شیرازی کی چند ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں دیکھ کر تو نوجوانوں کی ”عیدخراب“ ہوگئی ہے اور کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے۔ ان تصاویر سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ میک اپ کے بغیر لی گئی تصاویر ہیں تاہم انہیں دیکھ کر یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ یہ پرانی بھی ہیں۔ ذیل میں دی گئی تصاویر دیکھنے کے بعد آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ یہ وہی فبیہا شیرازی ہیں جوفہد مصطفی کے شو میں ہیں۔

FOLLOW US