Tuesday January 21, 2025

سلمان خان نے عکس بندی کے دوران بوس و کنار نہ کرنے کا اپنا ریکارڈ خود ہی توڑ دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان اس حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں کہ وہ اپنی فلموں میں ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر کبھی فلمبند نہیں کراتے تاہم اب انہوں نے اپنا یہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے اور پہلی بار کسی فلم میں بو س و کنار کا سین عکسبند کروا دیا ہے۔ 24نیوز کے مطابق سلمان خان نے یہ سین اپنی آئندہ فلم ’رادھے‘ کے لیے عکسبند کرایا ہے جس میں وہ ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق درحقیقت سلمان خان نے اس بار بوسہ دے کر بھی اپنا بوسہ نہ دینے کا ریکارڈ ایک طرح سے برقرار کھا ہے کیونکہ اس سین میں اداکارہ دیشا پٹانی کے ہونٹوں پر ’ڈکٹ ٹیپ‘ لگائی گئی تھی۔

فلم کی تشہیر کے دوران گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ ”میں نے زندگی میں پہلی بار ڈکٹ ٹیپ کا بوسہ لیا ہے۔ ہاں اس بارمیں نے ’آن سکرین‘ بوسہ کیا ہے لیکن دیشا کے ہونٹوں پر نہیں بلکہ اس کے ہونٹوں پر لگی ہوئی ڈکٹ ٹیپ پر۔ یہ بوسہ بھی بالکل ’میں نے پیار کیا‘ والے بوسے کی طرح تھا جس میں ہیروئن کھڑکی کے شیشے کی دوسری طرف کھڑی ہوتی ہے اور میں شیشے پر بوسہ لیتا ہوں۔

FOLLOW US