Sunday January 19, 2025

استغفراللہ، اداکارہ ایمن سلیم کی رمضان میں ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

لاہور: اداکارہ ایمن سلیم کی رمضان المبارک میں بولڈ ڈریس پہن کر تصاویر شیئر کرنے پر مداح بھڑک اٹھے اور تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایمن سلیم بھرپور صلاحیتوں سے کی مالک اداکارہ ہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے رمضان ڈرامہ چپکے چپکے سے ڈیبیو کیا ہے ، اس ڈرامے میں وہ مشی کا کردار نبھا رہی ہیں ،ان کی خوبصورتی اور بے عیب طبیعت نے دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے مگر حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اہلخانہ کے ہمراہ بہت سے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ لباس میں نظر آرہی ہیں جس پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

ان کے بہت سے مداحوں نے کہا کہ یہ بھی دیگر اداکاروں کی طرح ہی ہیں جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ ڈرامہ میں اپنے معصومانہ کردار سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں ۔ ایمن سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں ، انہوں نے پنسلونیا یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے، انہوں نے 2009 میں ایک سمارٹ کار میں 18لڑکیوں کو ایڈجسٹ کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنارکھا ہے ۔
ارشد عروبہ نامی صارفہ نے لکھا کہ حیا میں خوبصورتی ہے ، تبھی تو مشی بن کر پیاری لگ رہی ہے ۔
نیگو خان نے صرف استغفر اللہ لکھا۔
جبکہ عین علی نامی خاتون نے لکھا کہ لوگ کیوں سخت کمنٹس کر رہے ہیں ، میڈیا کی لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہیں ، اس میں کون سی نئی چیز ہے ۔

FOLLOW US