Sunday January 19, 2025

کنول آفتاب کی عید سے پہلے عید ہوگئی، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب ایک بار پھر ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں، کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد کنول آفتاب نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا تک پہنچنے میں تھوڑی ہی پیچھے ہیں۔جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں یعنی کنول آفتاب مقبولیت کی اس دوڑ میں جنت مرزا سے خاصی دور نہیں ہیں۔

کنول آفتاب کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ ماہ ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک پر 12 اعشایہ 2 ملین فالوورز ہیں۔ ذوالقرنین سکندر پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

FOLLOW US