Thursday January 23, 2025

طلاق کے بعد بھی کسی سے محبت ہوسکتی ہے، میرے والد نے بھی چار شادیاں کیں: معروف اداکارہ نے دل کی بات کہہ دی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی نے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے بچوں عالیہ اور عمر کی اکیلے پرورش کی۔ اب ایک انٹرویو میں پوجا بیدی نے طلاق اور بعد کی زندگی کے متعلق اپنا تجربہ دنیا کو بتا دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پوجا بیدی نے کہا ہے کہ انسان کو طلاق کے بعد بھی کسی سے محبت ہو سکتی ہے اور وہ ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ میرے والد نے بھی چار شادیاں کی تھیں۔لگ بھگ 18سال قبل جب میں اپنے شوہر فرحان فرنیچر والا سے طلاق لے رہی تھی تو لوگوں نے مجھے بہت سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ میں اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے بارے میں سوچوں۔ وہ کہتے تھے کہ میں اکیلی بچوں کو نہیں سنبھال پاﺅں گی۔

پوجا بیدی کا کہنا تھا کہ ”جب میری طلاق ہوئی، اس وقت طلاق یافتہ ہونا انتہائی معیوب سمجھا جاتا تھا۔ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ طلاق یافتہ ہونے کے بعد کون تم سے شادی کرے گا۔بچوں کا سوچوں، خود کا کیوں سوچ رہی ہو؟ تمہیں دوبارہ محبت نہیں ملے گی، وغیرہ وغیرہ۔ لوگ میرے بچوں کو بوجھ کہتے تھے مگر میں انہیں اپنا اثاثہ کہتی تھی۔ میں انہیں اپنے باپ کی مثال دیتی تھی جنہوں نے چار شادیاں کیں اور ہر طلاق کے بعد انہیں نئی محبت ملی۔ “ واضح رہے کہ پوجا بیدی معروف اداکار کبیر بیدی کی صاحبزادی ہیں اور اب گووا میں رہتی ہیں۔ وہ طویل عرصے سے منیک کنٹریکٹر کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اب دونوں نے منگنی کر رکھی ہے۔

FOLLOW US