Thursday January 23, 2025

وہ پاکستانی ڈرامہ جس نے اپنے ڈائیلاگز میں پہلے ہی بل گیٹس کی طلاق کو موضوع بنا دیا تھا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی طلاق کا معاملہ کئی دن گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے، جس میں لوگ دولت اور خوشی کے درمیان تعلق پر دونوں طرف سے دلائل کے انبار لگا رہے ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایسے میں ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے ایک پاکستانی ڈرامے کا ایسا کلپ پوسٹ کر دیا ہے کہ لوگ اسے بل گیٹس کی طلاق کی پیش گوئی قرار دے رہے ہیں۔

ڈرامے کے اس سین میں حاجرہ خان اور آئزہ خان ہوتی ہیں اور حاجرہ خان کہہ رہی ہوتی ہے کہ ”مرد کی جیب اگر خالی بھی ہو ناں، تو بیوی کی وفاداری اپنی جیب میں ڈال کر کہتا ہے کہ ’میں دنیا کا امیر ترین آدمی ہوں۔‘ تمہاری قسم بل گیٹس کی بیوی بھی کسی کے ساتھ بھاگ جائے تو لگے گا کہ وہ دنیا کا سب سے غریب آدمی ہے۔“اس ویڈیو کلپ پر اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ”حاجرہ کے الفاظ درست ثابت ہو گئے، بل گیٹس کی بیوی بالآخر اسے چھوڑ ہی گئی۔

FOLLOW US