Thursday January 23, 2025

بھارتی اداکار شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا وائرس میں مبتلا

ممبئی: بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم ادکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹاگرام انسٹاگرام پر اداکارہ نے پیغام شیئر کیا اور کہا کہ میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میرے گھر کے تمام افراد حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US