Thursday January 23, 2025

”پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں “اداکارہ پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑیں

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے کہاہے کہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے دراصل سوتیلے بھائی بھی ہیں کیونکہ ان کی والدہ نے شمعون کے والد سے شادی کر لی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے سابق شوہر شمعون عباسی سے متعلق آگاہ کی اور ساری تفصیلات بھی سمجھائیں ۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان ندا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جویریہ عباسی کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی، جویریہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں اور اسی طرح شمعون والد کی پہلی اہلیہ سے تھے، یوں یہ دونوں آپس میں سوتیلے بھائی بہن بھی ہیں۔

اس موقع پر جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سے افراد کنفیوڑن کا شکار ہوتے ہیں کہ اداکارہ انوشے عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی لیکن درحقیقت وہ ہم دونوں کی بہن ہے کیونکہ ان کی والدہ جویریہ کی امی اور والد شمعون کے ابو ہیں۔ واضح رہے جویریہ عباسی اور اداکار، ڈائریکٹر اور رائٹر شمعون عباسی کی طلاق ہو چکی ہے جب کہ دونوں کی ایک بیٹی انزلہ عباسی ہیں جو ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ اداکارہ نے تمام لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اکیلی ماں ہونے کی وجہ سے مجھ پر رحم کھانا بند کریں ، میں جوکماتی ہوں اس سے اپنے بچوں کو بہت اچھی زندگی دے سکتی ہوں ، مجھے مرد کی ضرورت نہیں ہے ، میں نے بہت اچھے سے اپنے بچوں کو پروان چڑھایا ہے ، میری بہت ہی شاندار بیٹی ہے جو کہ بہت خوبصورت ہے ، وہ اب کام کر رہی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ وہ ایک پڑھی لکھی لڑکی ہے ، اس کے علاوہ آپ کو زندگی سے اور کیا چاہیے ہوتاہے ؟۔

FOLLOW US