لاہور : پاکستانی فلم ’ کاف کنگنا ‘ کی ہیروئن اور اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیاہے کہ ان کے سوتیلے باپ نہیں انہیں تین سے چار مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں میزبان نے ایشل فیاض سے بچپن سے متعلق سوالات پوچھے ، انہوں نے بتایا کہ میری عمر 3 سال تھی جب والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد امی نے دوسری شادی کر لی، تھوڑی سی بڑی ہوئی تو سوتیلے باپ نے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک نہیں بلکہ 3 بار ہوا۔ایشل کا کہنا تھا کہ جب چوتھی بار انہوں نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنی بہن کو مطلع کیا جس کے بعد ہم امی کے پاس گئے اور پوری کہانی بتائی۔دوران انٹرویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس سارے واقعے کے بعد امی اور ان کے درمیان طلاق ہو گئی۔