Friday January 24, 2025

بھارت میں کورونا، گلوکارہ لتا منگیشکر بھی میدان میں آگئیں، بڑی رقم عطیہ کردی

ممبئی : بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سات لاکھ روپے عطیہ کردیے۔ لتا منگیشکر نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں سات لاکھ روپے کی رقم جمع کرائی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے گلوکارہ لتا منگیشکر کا امدادی رقم فراہم کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جو بدترین شکل اختیار کرچکی ہے۔ گزشتہ 12 دنوں سے بھارت میں مسلسل تین لاکھ سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

FOLLOW US