Sunday January 19, 2025

انوشکا شرما ویرات کوہلی کے ساتھ ملاقات سے پہلے ان کے بارے میں کیا سوچتی تھیں؟ اداکارہ نے خود بتا دیا

ممبئی: بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر ویرات کوہلی کو پہلی ملاقات سے پہلے ایک مغرور انسان سمجھتی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس سوچ کے ساتھ میں نے ویرات کوہلی کے سامنے اپنا تکبرانہ چہرہ رکھا تھا۔انہوں نے کہا ہمارے بارے میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو لوگ نہیں جانتے، ہم نے ایک ساتھ ایک اشتہار کیا تھا جس میں انہوں نے کافی مشکل اداکاری کی لیکن میں ویرات سے اوپر ہی رہنا چاہتی تھی۔انوشکا نے کہا کہ جب میں ویرات سے ملی تو وہ میری سوچ سے الٹ ایک آسان، ذہین اور مزاحیہ شخص معلوم ہوئے۔

FOLLOW US