Sunday January 19, 2025

ہانیہ عامر کی روزہ لگنے کا گلہ کرنے کی ویڈیو پر مداحوں کی شدید تنقید

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی مشہو ر ٹی وی اداکارہ ہانیہ عا مر اپنی ایکٹنگ اور خوبصورتی دونوں کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعدا دہے۔ تاہم اب انھوںنے روزہ لگنے کے گلے شکوےکی ایک ویڈیو بناکر اپنے چاہنے والوں کو کچھ ناراض کردیاہے۔ امیجر اینڈ ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر انھوںنے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ سو کر اٹھی ہیںاور ابھی صرف دو بج رہے ہیں۔ انھیں بہت زیادہ روزہ لگ رہا ہے۔ انھیں شدید پیاس لگی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی مداحوں نے ان پر شدید تنقید شروع کردی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے کے بعد بھوک پیاس کا گلہ شکوہ اور آہ و زاری کرنا اور اس کی تشہیر کرنا روزے کی حقیقی روح کے منافی ہے کیونکہ روزہ تو نام ہی یہ سب کچھ برداشت کرنے کا ہے۔ اگر روزے کا اصل مقصد سمجھ آئے تو روزہ رکھیں ورنہ بے شک نہ رکھیں۔

FOLLOW US