Friday May 3, 2024

والد کے انتقال کے 6 روز بعد اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی اور فلم کی اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حنا خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اداکارہ نے بھی اس کی تصدیق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکردی ہے۔ خیال رہےکہ چند روز قبل ہی حنا خان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے یہ انتہائی مشکل وقت ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ حنا خان نے اپنے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے ان سے احتیاط کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

FOLLOW US