Sunday January 19, 2025

فلک شبیر اور سارہ خان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی ؟ اداکارہ نے ساری کہانی بتا دی

کراچی (ویب ڈیسک)گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی دونوں نے اپنی شادی کے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ رکھا تھا ۔حال ہی میں بی بی سی کودیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ لاہور میں ایک برائڈل فیشن ویک کے دوران ان کی فلک سے ملاقات ہوئی تھی جہاں فلک نے انھیں شادی کی پیشکش کی تھی۔ سارہ نے بتایا کہ اس وقت تو میں نے نہ کر دی لیکن پھر فلک سارہ کے والد کے پاس ان کا ہاتھ مانگنے پہنچ گئے۔ان کا کہناتھا کہ میری شادی کسی بھی عام گھر کی لڑکی جیسی ہی تھی کیونکہ یہ میرے ابو کی پسند تھی، مجھے منانے میں بھی میرے والد کا اہم کردار تھا اور پھر والدین ہمیشہ آپ کے لیے اچھا ہی سوچتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ میرا شوہر بھی فلک جیسا ہو تو تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ میری بہنوں کا شوہر بھی فلک جیسا ہو۔

FOLLOW US