Sunday January 19, 2025

کپل شرما شو میں ٹیچر کا کردار نبھانے والی سگندھا مشرا نے معروف کامیڈین سے شادی کرلی

جالندھر: دی کپل شرما شو کا اہم حصہ رہنے والی کامیڈین سگندھا مشرا نے ڈاکٹر سنکیت بھوسلے سے شادی کرلی۔ سگندھا مشرا اور ڈاکٹر سنکیت بھوسلے کی شادی کورونا ایس او پیز کے تحت گزشتہ روز پنجاب کے شہر جالندھر میں ہوئی۔ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے اور تقریب کے دوران بھی سماجی فاصلے کا دھیان رکھا گیا۔ خیال رہے کہ سگندھا مشرا دی کپل شرما شو کے پہلے سیزن کا حصہ تھیں۔ وہ شو پر ٹٰیچر سمیت مختلف کردار نبھاتی رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر سنکت بھوسلے سنجے دت کی نقل اتارنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ انہوں نے بھی دی کپل شرما شو کی کچھ قسطوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

FOLLOW US