Friday May 17, 2024

عینک والاجن کے کرداروں کو آج تک کس وجہ سے اور کام نہیں ملا انھوںنے تحریک انصاف بنانے میں کیا کردار اداکیا تھا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کی مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن شاندار کہانی، جاندار کرداروں اوردلچسپ ڈاییلاگز کا ایک ایسا حسین امتزاج تھی جس نے بچوں بڑوں سبھی کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ لیکن ایسی ٹی وی سیریل کے کرداروں کےلیے سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ طویل عرصے کی سیریل کی وجہ سےا ن پر ان کے کرداروں کی ایسی چھاپ لگ جاتی ہے کہ کویی اور کردار ان کو کاسٹ کرنے سے ہی انکار کردیتا ہے۔ کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ کسی اور کردار میں بھی یہ اداکار عینک والا جن کے کردار کے اثر سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ مثال کےطور پر بل بتوڑی عینک والا جن میں کسی اورڈرامے میں کاسٹ ہونے پر بھی بل بتوڑی ہی لگے گی،

ہامون جادوگر کسی اور ڈرامے میں بھی عینک والے جن میں اپنے مخصوص کردار وانداز سے الگ نہیں ہوسکے گا۔یہی حال زکوٹا، نسطور جن اورباقی کرداروں کا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا یہ سبھی کردار اس کے بعد بےروزگار ہوکر رہ گیے،۔ان میں سے کچھ فوت ہوگءے جبکہ کچھ فاقوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب اداکاریاسر حسین نے ان کرداروں کی ایک تصویر شیر کرتے ہوءے کہا ہے کہ یہ اس وقت بھی عمران خان کے مداح تھے،پارٹی بنانے میں بھی انھوںنے اپنی شہرت استعمال کی۔ آج وزیر اعظم بن جانے والے عمران خان کو ان کی مدد کرنی چاہیے

FOLLOW US