Sunday January 19, 2025

کس کس پاکستانی نے شادی کی پیشکش کی۔ ڈرامہ ارطغرل کی ادکارہ نے راز سے پردہ اٹھادیا

انقرہ(نیوز ڈیسک)شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہوئی۔اداکارہ ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور دوران شو پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکش سے متعلق انکشاف کیا۔صدف شاہین کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوگئی تو وہ ضرور اُس سے شادی کرنا چاہیں گی لیکن شرط صرف یہ ہے ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ انہیں اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔انہوں نے کہاکہ ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار و محبت ملا، میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

FOLLOW US