Sunday January 19, 2025

کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین سکندر نے سنگِ میل عبور کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین سکندر بڑا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے اسٹار ذوالقرنین سکندر کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 12 ملین ہوگئی ہے۔ٹک ٹاک پر 12 ملین فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی ذوالقرنین سکندر پاکستانی لڑکوں کی فہرست میں پہلے ٹک ٹاکر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 12 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔شوہر کی کامیابی پر کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

کنول آفتاب نے اپنے شوہر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے، آمین۔‘ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ذوالقرنین سکندر ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ کچھ ماہ قبل اُن کا پہلا ڈرامہ بھی آیا تھا جو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔دوسری جانب رواں ماہ ہی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے نکاح کیا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔

FOLLOW US