Sunday January 19, 2025

سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیودہلی:بالی ووڈ کی فلم ’رادھے ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،فلم میں ہیرو کا کردار سلمان خان ادا کررہے ہیں۔ سلمان خان نے آج صبح اپنی فلم ’رادھے‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتےے ہوئے کہا تھا ’آرہاہوں آپ کا موسٹ وانٹیڈ بھائی رادھے کا ٹریلر‘ فلم کے ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔رادھے کو دیکھ کر سلمان کی ایک پرانی فلم ’وانٹیڈ کی یاد آجاتی ہے کیونکہ اس فل میں بھی سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادار کررہے ہیں جس کو منشیات فروشی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جاتاہے۔

فلم کو پربھودیوا نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی ریئل لائف پرائیویٹ لمیٹڈ نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس بار اداکارہ دیشا پٹانی سلو میاں کے ساتھ رومینس کرتی نظر آئیں گی۔ جب کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی فلم کے ایک گانے میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اداکار جیکی شروف بھی فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔ فلم ’’رادھے‘‘عیدالفطر کے موقع پر 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

FOLLOW US